ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : نرسنگ کالج جونیئر طلبا کی ریگنگ ۔ 6 سینئر طلبہ کو پولیس نے کیا گرفتار

منگلورو : نرسنگ کالج جونیئر طلبا کی ریگنگ ۔ 6 سینئر طلبہ کو پولیس نے کیا گرفتار

Fri, 16 Jul 2021 19:54:09    S.O. News Service

 منگلوور 16/ جولائی (ایس او نیوز) اپنے جونیئر طلبہ کی ریگنگ کرنے کے الزام میں پولیس نے شہر کے ایک پرائیویٹ نرسنگ کالج  کے 6 سینئر طلبہ کو گرفتار کر لیا ۔ 

    پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار کے طلبہ کے نام شری لال، شاہد، جوریج ، حسین ،  امجد اور لیمس ہیں ۔ ریگنگ کا شکار ہونے والے طلبہ کی طرف سے  پولیس کے پاس درج کروائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ 14 جولائی کی رات   کو  8 بجے وہ لوگ فالنیر کے ایک ریستوراں میں کھانا کھانے کے لئے گئے ہوئے تھے ۔ وہاں پر ریگنگ کے ملزم طلبہ بھی موجود تھے ۔ ان میں سے سینئر طالب علم شری لال نے ان جونیئر طالب علم کو گالیاں بکیں ۔ اس نے گندی زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ جونیئرس کو سینئرس کی عزت کرنا چاہیے ۔ 

    پھر اسی رات کو 10.30بجے جب متاثر طلبہ اپنے اپارٹمنٹ میں تھے، تب ملزم طالب علم وہاں پہنچے اور ہلاکت خیز ہتھیاروں کے ساتھ  کمرے میں گھس کر ریگنگ کرنا شروع کیا ۔ ان چھ ملزموں نے متاثرین کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے  سینئرس کو اپنے سامنے دیکھ کر سر نہیں جھکایا  تو پھر انہیں جان سے مار ڈالیں گے ۔

پولیس نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے علاوہ کرناٹکا ایجوکیشن ایکٹ کی دفعہ 116 کے تحت ملزمین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ 
 


Share: